حیدرآباد۔7نومبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ بجٹ اسمبلی اجلاس آج اپوزیشن پارٹیوں
کے شدید احتجاج کے سبب گونج اٹھا۔ اپوزیشن قائدین نے آج اجلاس کے آغاز سے
ہی حکومت کے خلاف پوڈیم کا محاصرہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کی۔ جسکے سبب
اجلاس کی کاروائی میں بار بار خلل واقع ہوتا رہا۔ جبکہ تلگو دیشم پارٹی کے
10ارکان اسمبلی کو ایک دن کے لئے اجلاس سے معطل کر
دیا گیا۔ چنانچہ اجلاس
کے آغاز سے اپوزیشن پارٹی کانگریس ‘ تلگو دیشم اور بی جے پی نے کسانوں کے
مسائل پر بات چیت کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جس پر وزیر اعلی
کے چندرا شیکھر راؤ نے کہا کہ حکومت ہر مسئلہ پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔
چنانچہ بار بار اجلاس کے التوا کے بعد بھی اپوزیشن پارٹی کے احتجاج کے سبب
اجلاس کو پیر تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا